خیرپور کے قریب عوامی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

خیرپور کے قریب عوامی ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بچ گئی جب ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا لیکن رفتار کم ہونے کی وجہ سے دیگر بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے بچ گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا،  جس کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔