چکوال میں پک اپ وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم، 10افراد جاں بحق

چکوال:چوآن سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق چوآن سیدن شاہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔