پشاور میں پولیس موبائل اورشہ زور گاڑی میں تصادم، کانسٹیبل جاں بحق، اے ایس آئی سمیت 2اہلکار زخمی

 

پشاور:پشاور کے علاقہ گڑھی قمر دین کے قریب تیز رفتار شہ زورگاڑی اور پولیس موبائل میں تصادم کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق جبکہ اے ایس آئی سمیت دو اہلکارشدیدز خمی ہوگئے۔

حادثہ کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرا رہوگیا اے ایس آئی تلاوت شاہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق کانسٹیبل نور اللہ اور اعجاز کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھا کہ اس دوران تیزرفتار شہ زورگاڑی نمبر سی 4121 ڈرائیور سے بے قابوہوکر موبائل وین پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے مجروحین کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں نور اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔