کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔