میکرون کا اسلام مخالف بیان: کئی ممالک میں فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع

فرانس کے صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس مہم میں کئی عرب ممالک کی ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد احتجاجاً فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

BoycottFrenchProducts# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انگریزی میں چلنے والی اس مہم میں عرب ممالک اور ترکی میں سپر مارکیٹس سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے

اس کے علاوہ کویت، قطر، فلسطین، مصر، الجیریا، اردن، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں عرب کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بھی مہم چلائی جارہی ہے۔

خلیجی ریاستوں کی تنظیم گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ میکرون کا مقصد لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانا تھا۔