بھارت کی پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی 


 
نئی دہلی: بھارت نے نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔

 ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق  بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے  نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کرتے ہوے کہا کہ بھارت سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اْن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اْن کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول اپنے بیانیے کو جسے وہ نیوانڈیا کا نام دیتے ہیں آگے بڑھا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپر ہیں۔