وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت اور داخلی سلامتی و سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان مادر وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔