لکڑی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز سفر کے لیے تیار،  نام عبید رکھاگیا

 

دبئی:لکڑی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز سفر کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ جہاز کا نام ’عبید‘ رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’عبید‘ کا نام امارات کے جہاز ساز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی کے نام پر رکھا گیا ہے، عبید نے 1940 کے وسط میں نو سال کی عمر میں جہاز سازی سیکھنے کا آغاز کیا تھا۔

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ’عبید‘ کی لمبائی اکانوے اعشاریہ چار سات  میٹر اور چوڑائی بیس اعشاریہ چار ایک میٹر ہے جبکہ اونچائی گیارہ میٹر اور وزن دو ہزار پانچ سو ٹن ہے۔

لکڑی سے بنے اس بحری جہاز کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

’عبید‘ کی تیاری کے لیے لکڑی افریقہ سے لائی گئی اور اس میں چھ ہزار ٹن وزن رکھا جا سکتا ہے۔

 بحری جہاز یو اے ای سے پاکستان، بھارت، مصر سمیت دیگر ممالک میں سامان منتقلی کے کام آئے گا۔