ملک بھر میں 12 ربیع الاول عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

 نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام کی محافل سے ہوا اور ملکی سلامتی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

اس موقع پر فضا  پرجوش نعروں نعرے تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی، ۔بستی بستی، وادی وادی، قریہ قریہ، محسن انسانیت ﷺ کی آمد کا جشن منایا گیا اور ملک بھر میں ختم الرسل محمد مصطفی ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا۔

چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے جن میں عاشقانِ رسول نے درود و سلام کہہ کر اپنے نبی سے محبت کا اظہار کیا۔  کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور کوئٹہ میں بڑی تعداد میں عاشقانِ نبی نے جلوسوں میں شرکت کی۔