ملک بھرکی طرح خیبر پختونخوا میں بھی جمعیت علماء اسلام (ف) ،پاکستان مسلم لیگ( ن)،جماعت اسلامی، اور دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف یوم احتجاج منایا۔
اس سلسلے میں جمعہ کے اجتماعات میں شان رسالت ﷺ کو اجاگر کیا گیا۔مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں فرانسیسی صدر میکرون کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔
مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبات کیے۔