سینیئر صحافی سلیم عاصمی کراچی میں انتقال کر گئے۔
ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی، اہلخانہ نے سلیم عاصمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر صحافی کئی روز سے علیل تھے۔
سلیم عاصمی روزنامہ ڈان کے سابق مدیر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
سابق مدیر ڈان اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ معاشرے آزادی سے چلتے ہیں، پابندیوں سے نہیں۔
سیکریٹری کے پی سی ارمان صابر کے مطابق سینئر صحافی کی نمازے جنازہ کا فیصلہ ان کے 2 بچوں کے بیرون ملک سے آنے کے بعد کیا جائے گا۔