5منزلہ تاریخی عمارت کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک جگہ سے اٹھاکر دوسری جگہ منتقل کیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں 1935 میں تعمیر کی گئی پرائمری اسکول کی عمارت کی جگہ نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن خواہش تھی کہ اس 5 منزلہ تاریخی عمارت کو بھی محفوظ رکھا جائے۔

5 منزلہ تاریخی عمارت کو محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے عمارت کے نییچے میکینکل ٹانگیں لگائیں اور اسے دوسری جگہ منتقل کر دیا۔

تاریخی عمارت کو نا صرف 62 میٹر کے فاصلے پر منتقل کیا گیا بلکہ اس کی سمت بھی 21 ڈگری تبدیل کردی گئی۔

انتظامیہ کو عمارت کو منتقل کرنے کے اس سارے عمل میں 18 دن لگے۔