ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ حکومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں، ریاست قوم کی ماں ہوتی ہے، دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہیں۔
ہفتہ کے روز ننکانہ صاحب میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
کانفرنس میں دوسرے مذاہب کے رہنماء بھی شریک ہیں حکومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں ریاست قوم کی ماں ہوتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں کوئی بھی اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط نہیں کر سکتا دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہیں فرقہ واریت کی وجہ سے شام اور مصر کا حال ہمارے سامنے ہے سب کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔