کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کی ممکنہ کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے ایک اہم دہشتگرد کو ہلا ک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں دہشتگردی کی ممکنہ کاروائی کو ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ا فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہم دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والا دہشتگرد عام شہریوں کے قتل، بھتہ خوری، سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی بھی ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔