استانی نے شادی کیلئے اپنا ”شاگرد“ اغواء کرلیا، ملزمہ گرفتار،12سالہ مغوی بازیاب

لاہور:نواں کوٹ پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

 ملزمہ 12سالہ مزمل کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔

 مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔