اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔
نواز شریف کے حواریوں کو بھی مفادات اور قومی مفادات میں فرق ماننا پڑے گا۔