اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیر اعظم کو جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے کارکنان سے گفتگو بھی کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اس ڈیم سے پانی ذخیرہ اور بجلی بنے گی وہاں اس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کی کارآمد میعاد میں اضافہ ہوگا۔ روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔