کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی زیدی نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا اور لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب انہیں خود کو آئیسولیٹ کرنا ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اس دوران سوشل میڈیا کا استعال جاری رکھتے ہوئے اس قوم کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
علی زیدی نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ للہ تعالی ان سب کو طاقت دے جو انصاف کے لئے کھڑے ہیں۔