راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کا دورہ کیا۔
اس دوران زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، افغانستان میں دیرپا امن کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔