اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال کے باعث کل بروز منگل قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ا جلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش ملک بھر میں ایس او پیز سمیت اہم معاملات زیرغور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا بڑھتے ہو ئے کیسز کو دیکھتے ہو ئے وزیراعظم عمران خان نے آج منگل کو قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ 19کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں این سی او سی حکام وزیراعظم عمران خان کو کو ویڈ 19کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ اجلاس میں ایس او پیز سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔