اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات حکومتی ترجمانوں کا منگل کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی، اپوزیشن کے بیانئیے اور قومی سلامتی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں ایاز صادق کے بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کو کاؤنٹر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے۔اجلاس میں پارٹی ارکان نے ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پارٹی ارکان کا کہناتھا ایاز صادق اور پی ڈی ایم قیادت کے بیانات سے ان کا ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا۔
وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ان کے کرپشن کے کیسز کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان نے ایاز صادق کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ فوج مخالف بیانیہ پر (ن) لیگ میں تقسیم ہے،حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طورپراجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو بھی تیز کرنے اور وزیراعظم کی اجلاس میں موجود ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے،اپوزیشن اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کی کرپشن کو عوام میں زیادہ سے زیادہ بے نقاب کیا جائے کوئی بھی محب وطن فوج مخالف بیانئے کی حمایت نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے عوام افواج پاکستان سے پیارکرتے ہیں‘ عوامی عہدوں کا غلط استعمال کرنے والوں کا احتساب ہوکر رہے گا حکومت ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے مگر این آراو نہیں دونگا۔
ایاز صادق کا بیان اپوزیشن کے قومی سلامتی کے مخالف بیانیئے کی عکاسی ہے اپوزیشن کا مفاد ملکی مفاد کے برعکس ہے اپوزیشن کا مقصد دباؤ ڈال کر کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے بلیک میل ہوگئے تو ملک کو نقصان ہوگا۔