کورونا کے بڑھتے کیسز پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں معطل، دفاتر بند

کورونا کے بڑھتے کیسز پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں معطل کر کے دفاتر کو بند کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی ہدایات پر سیکریٹریٹ کے دفاتر کو3دن کےلیے بند کر دیا گیا ہے اور اس متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر کے ملازمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کےشعبہ انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کو 6نومبر 2020 تک بندرکھاجائےگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں دفاترکےاوقات کاربھی تبدیل کردیےگئے ہیں۔دفاترپیرسےجمعرات صبح10بجے سے دوپہر3 بجے تک کھلےہوں گے جب کہ جمعہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ10بجےسے1بجےتک کھلارہےگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ایوان میں مہمانوں کی اًمدورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ملازمین کو ماسک اور ہینڈسینیٹائزر کےاستعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔