لاہور:وفاقی حکومت نے اہم فیصلوں کے لئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جبکہ صوبائی وزرائے اور اعلی حکام بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال، موسم سرما کی چھٹیاں اور آٹھویں بورڈ کا امتحان لینے یا نہ لینے جبکہ تعلیمی سال کو یکم اپریل کی بجائے یکم اگست تک بڑھانے کے فیصلوں پر غور اور بعد ازاں حتمی اعلان کیاجائے گا۔