کاروبار، سکولز اور صنعتیں بند نہیں کرینگے، وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث کاروبار، سکولز اور صنعتیں بند نہیں کرینگے۔

 منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو کورونا کی تازہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس کے دور ان بتایاگیاکہ کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، گزشتہ دنوں اموات بڑھی اور وینٹی لیٹرز پر مریض کا اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا، کاروبار اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

 انہوں نے کہاکہ بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے،۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔