ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی

لاہور:ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی، پستو ل کے ساتھ ایکشن کرتے ہوئے ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان آنکھ میں گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقے میں نوجوان داؤد اپنے دوست کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ پستول کے ساتھ ایکشن کرتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اس کی آنکھ میں لگ گئی۔

 داؤد کا ساتھ ٹک ٹاکر بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر داؤد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں دوست پراپرٹی کا کام کرتے ہیں۔