ژوب، پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید، 2زخمی

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر  قائم چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ  کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

منگل کو پاک فوج کے  شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ جوان نائیک فخر عباس شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان موثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل اٹھاتا رہا ہے، سرحد کے آر پار دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔