راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہترین قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
آرمی چیف نے یہ بات فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام منصوبوں پر پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنیکی ہدایت کی۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنا چاہئے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، آرمی چیف نے میگا پراجیکٹس کے لئے ادارے کی صلاحیتوں میں بہتری کے اقدام کو سراہا۔
قبل ازیں ایف ڈبلیو او ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجرل جنرل کمال اظفر بھی موجود تھے۔