کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اوراسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رکھنےکا فیصلہ

 قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو جاری رکھنے اور این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک میں گزشتہ کچھ روز سے کووڈ 19 کے کیسز میں واضح اضافے کے باوجود قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کے آپشن کو مسترد کردیا۔

اجلاس میں این سی سی کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے 28 اکتوبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اعلان کیے گئے اقدامات کی توثیق کی۔

خیال رہے کہ ان اقدامات میں عوامی مقامات پر ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز) پر سخت عملدرآمد اور مارکیٹوں اور تجارتی سرگرمیوں میں اوقات کار کی کمی شامل تھی۔