بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئےہیں۔
بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ 17رکنی وفد کے ہمراہ استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں وہ وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
اپنے دورۂ پاکستان کے دوران بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بوسنیا کے صدر وزیر اعظم ہاوس پہنچ چکے ہیں جہاں وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد بوسنیا ہرزیگوینا کے صدر اسپیکر اسد قیصر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔