حرمت رسول ﷺ تمام مسلمانوں کے لئے جان سے بڑھ کر ہے۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بات کی ہے۔ رسول کریم ﷺکی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول ﷺکی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پرپاکستانی موقف کی تائید پربوسنیا کے شکرگزار ہیں، دونوں ملکوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ بوسنیا کے ساتھ پاکستان تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اوربوسنیا کے دورے کی دعوت پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدربوسنیا شفیق جعفرووچ نے کہا کہ دورہ پاکستان پربہت خوشی ہوئی ہے، اقوام متحدہ امن مشن کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردارادا کیا، ہم نے مختلف شبعوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔