ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

پشاور: پولیس نے ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کے مطابق تھانہ شرقی پولیس پشاور نے کارروائی کرکے ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق ہنگو سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم شہری صاحبزادہ تیمور حسن کے ساتھ بطور پرائیویٹ گنر ملازم ہے، ملزم نے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کی نشاندہی کپیٹل سٹی پولیس سوشل میڈیا ٹیم نے کی تھی۔

ملزم کے قبضے سے جعلی کارڈز، پولیس وردی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، اور ملزم کے شریک ساتھی اور مالک صاحبزادہ تیمور حسن کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔