ایکسائزپولیس کی ڈی آئی خان میں بڑی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں درہ بند روڈ پرایکسائزپولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جس کی عالمی منڈی کی قیمت مالیت اربوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

پختونخوا ایکسائز پولیس نے کارروائی کرکے نوجوان نسل کی تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا،اور انسداد منشیات کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی 45 کلو گرام آئس اور 24 کلو ہیروئین بھی برآمد کی گئی، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف تھانہ ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری  جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ ناکام بنادی۔ اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ پشاور کا رہائشی ملزم  شارجہ آئیس منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں تھا، تاہم اے این ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئیس منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف ٹیم نے پاک افغان سرحد  تورخم بارڈر پر افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ایف این ایف حکام کے مطابق ملزمان ایکسٹیسی ٹیبلٹس پاکستان اسمگل کر رہے تھے، تاہم کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے 700 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔