سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر 6سالہ بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

فیصل آباد: سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر اپنی 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں ریاض احمد شخص نے اپنی 6 سالہ بیٹی نور فاطمہ کو لکڑی کے ٹکڑے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔

 اہل محلہ کے مطابق ملزم ریاض کے 6 بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی ناراض ہو کر چلی گئی تھی جب کہ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

 ملزم نے بچوں کو شرارتوں سے منع کیا اور باز نہ آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔