ضلع لوئر دیر میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں پیش آیا ہے جہاں طور منگ سے اوچ شاہ عالم بابا جانے والی ایک کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے جاں بحق جبکہ کار میں سوار مزید 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔