وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 غیرملکی لڑکیوں کا ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں غیر ملکی لڑکیوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ خواتین کا تعلق ترکی، اٹلی اور ناروے سے ہے۔
پولیس کے مطابق تین غیر ملکی لڑکیاں سنیاڑی جنگل میں گئیں اور راستہ بھول گئیں جہاں تین افراد نے لڑکیوں کو ہراساں کیا تو مزاحمت پر تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جنگل سے لڑکیوں کو بحفاظت تلاش کرلیا جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔
دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز وقار الدین سید نے غیرملکی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔