ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ پروآ کی حدود گاؤں جھنگی کے قریب چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں گرگیا۔
شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے10کے قریب افراد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ڈوب گئے،4خواتین کی نعشیں، 2خواتین اورایک بچے اور لوڈر ڈرائیور سمیت 4افراد کونیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکا ل لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کے علاقہ شاہ اجمل کے رہائشی10کے قریب افراد جن میں بچے اور خواتین چنگ چی لوڈر رکشہ پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گاؤں سڑہ گرہ جارہے تھے کہ جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابوہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا جسے سے خواتین اور بچوں سمیت10کے قریب افراد نہر میں ڈوب گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کردیں اورنہر سے 4خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں، مقامی افراد کے مطابق رکشہ ڈرائیور اورمیں 2خواتین سمیت ایک بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک دیگر افراد کی تلاش کیلئے کاروائیاں جاری تھیں۔