مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
زرائع کے مطابق حادثہ شنکیاری یونین کونسل سم الہی منگ کے علاقے کوٹ دل بنی کے مقام پرپیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق واجد لیاقت منیر اور خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر چل بسے، زخمیوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد اے ایم سی منتقل کردیا گیا ۔