بہاولپور: چولستان میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل شوہر نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے
خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق چولستان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ساتھیوں کی مدد سے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولس کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، خاتون کے شوہر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔