اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزم کو چار روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔
پرنس سلیم کو نیشنل بنک سے پچاس ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ بدھ کو پرنس سلیم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے پرنس سلیم کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔
ملزم کو نیب گلگت منتقل کیا جائے گا جہاں اسے مقامی احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔نیب حکام کے مطابق پرنس سلیم پر سلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چئیرمین کی حیثیت میں کرپشن کا الزام ہے۔
پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بنک سوست برانچ سے پچاس ملین کا قرض لیا، پرنس سلیم کو بارہا طلب کئے جانے کے باوجود وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔