ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ پروآ کی حدود گاؤں جھنگی کے قریب چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں گرنے کے سانحہ میں ڈوبنے والے 22 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں،6افراد کو زندہ بچالیا گیا،۔
پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 کا آپریشن مکمل ہوگیا۔ تمام جاں بحق افراد کی آبائی علاقہ میں تدفین کردی گئی۔
سوموار کے روز تھانہ پروآ کی حدودشاہ اجمل کے رہائشی28افراد جن میں 16خواتین اور میں 12 بچے شامل تھے چنگ چی لوڈر رکشہ پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گاؤں سڑہ گرہ جارہے تھے کہ جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابوہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھاجسکے نتیجے میں تمام افراد نہر میں ڈوب گئے تھے،مقامی افراد نے فوری امدادی کاروائیوں میں اپنی مدد آپ کے تحت6خواتین اور بچوں کو زندہ نکال لیا تھا۔