پشاور:پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر ٹیلہ بند سے اغواء ہونیوالے 4سالہ معصوم بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد کرلی گئی جسے نامعلوم سفاک قاتلوں نے بیدردی کیساتھ قتل کیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس سی سی پی او پشاور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقاتی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو ٹیلہ بند کے رہائشی طارق ولد خورشید نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا چچا زاد بھائی 4سالہ طاہر اللہ ولد فرمان اللہ گھرکے باہر کھیل کررہاتھاکہ اس دوران نامعلوم نے افراد اغواء کرلیا جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی تو ہفتہ 14نومبر کو اغواء ہونیوالی معصوم بچے کی نعش ٹیلہ بند خوڑ سے برآمد کی گئی جسے نامعلوم سفاک قاتلوں نے بیددری کیساتھ قتل کیا ہے۔
ادھر اطلاع ملتے ہی سی سی پی ا و پشاورمحمد علی گنڈا پور ٗ ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد اوردیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاؤیوں پر تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب محمد علی گنڈا پور نے واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر رپورٹ طلب کرلی۔