پاک فوج اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کاروائی، پسنی میں 17 ارب  سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی

کوئٹہ: پاک فوج اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں خفیہ اطلاعات کی روشنی میں پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا اور پہاڑوں میں چھپائی گئی 2500 کلو گرام سے زائد منشیات برآّمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 17ارب روپے سے زائد ہے۔