کراچی:کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا۔
زیادتی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی کراچی کے قومی ادارہ امراض اطفال میں زیر علاج ہے۔
سربراہ قومی ادارہ امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ سانس لینے میں بہتری پر بچی کی چیسٹ ٹیوب نکالی جائے گی۔
بچی کی حالت میں بہتری آ رہی ہے لیکن میڈیکل ٹیم بچی کے زخموں کا کل دوبارہ معائنہ کرگے۔