پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
گورنر نے انسپکشن کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ رو ز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے بیانات کل بروز پیر سے قلمبند کرنا شروع کردیئے جائینگے جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ، ایڈمنسٹریشن سٹاف کے بیانات بھی قلمبند کئے جائینگے۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں اساتذہ کے ہاتھوں طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں انکوائری کا حکم دیا ہے اور 3دن کے اندررپورٹ جمع کرنے کی ہدایات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جن طالبات کو ہراساں کرنے کی کو شش کی گئی ہے ان طالبات کے بیانات بھی قلمبند کئے جائینگے طالبات کو ہراساں کرنے پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے بعض اساتذہ کے گھروں میں ان کی فیملیز کی جانب سے ان کے ساتھ بائیکاٹ شروع کردیا ہے اور بعض اساتذہ کی بیگمات اپنے والدین کے گھر چلی گئی ہیں۔