کاکا صاحب سے نوشہرہ جانے والی مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق نوشہرہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پیران کے مقام پرگہری کھائی میں جاگری، حادثے کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پہ پہنچ گئی ۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پرنوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تشویشناک اور شدید زخمیوں کو پشاورمنتقل کرنے کیلئے ریسیکیو1122 کی ایمبولینسز ہسپتال میں موجود ہیں۔
ریسیکیو زرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین جبکہ زخمی ہونے والوں میں بھی بچے اور خواتین شامل ہیں۔