لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق چونیاں سے سابق ایم پے اے احسن رضا خان کو گرفتار کیا جو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو رہے تھے، ملزم کو جیو فینسنگ کر کے رشکئی انٹر چینج مردان سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان پر چونیاں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے جبکہ ملزم نے گورنمنٹ ہسپتالکنگن پورکی ایک ایکڑ زمین پر 2 دکانیں تعمیر کی تھیں۔