پنجاب میں اینٹی کرپشن کو 37سیاستدانوں کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی 

لاہور:پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ڈی گوہر نفیس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنیکا فیصلہ کیا گیا، قبضوں، مختلف پراجیکٹس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، جس میں رانا ثنااللہ، رانا مشہود، خواجہ آصف، رانا مبشر کے نام شامل ہیں۔

 افضل ہنجرا، اجمل ہنجرا، میاں ریاض،عباداللہ، سابق چیئرمین، سابق چیئرمین رانامحمدعظیم،اشرف عباس ڈوگر،ریاض گورائیہ، میاں ذوالفقار،روحیل اصغر، سہیل  شوکت، غزالی سلیم بٹ کے خلاف تحقیقات کی بھی منظوری دی۔

 جن کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ان میں موجودہ ایم این ایز، ایم پی ایز شامل ہیں،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اربوں کی سرکاری زمینوں پر کئی سال سے قبضے ہیں۔