کراچی: کشمورواقعے میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت بدستورخراب ہے جسے اب نجی ہسپتال منتقل کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمورواقعے میں درندگی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت بدستورخراب ہے جسے اب نجی ہسپتال منتقل کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔ بچی تاحال آئی سی یومیں زیرعلاج ہے جس کی سمری آغا خان ہسپتالبھیج دی گئی ہے۔
متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بچی کی حالت تاحال صحیح نہیں، اس لئے آغا خان ہسپتال لے جانا چاہتی ہوں۔
اس سے قبل بچی کوقومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ 4 سالہ بچی علیشہ کی حالت 2 روزقبل بھی یکدم خراب ہوگئی تھی اوراس کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا۔