پشاور، سی ٹی ڈی نے داعش کے 2دہشتگرد گرفتار کرلئے

 

پشاور:سی ٹی ڈی نے داعش کے 2دہشتگردگرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور درجنوں پمفلٹس برآمد کرلئے گئے‘تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

 سی ٹی ڈی پشاور ریجن ضلع خیبر کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کو خفیہ اطلاع موصول ہو ئی کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردموٹر کار کے ذریعے افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور درجنوں  پمفلٹس منتقل  کررہے ہیں 
جوپاکستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو دہشتگردانہ کار وائیوں کی غرض سے مالی معاونت فراہم کرکے دہشتگردی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

 سی ٹی ڈی کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے طورخم کی جانب سے آتی ہو ئی موٹر کارکوروکا جس میں سوار دو افراد سید آغا ولد سید محمد سکنہ غلئنی مہمند اور عمر گل ولد نختر علی سکنہ فتو عبدالرحیمہ پشاور کی تلاشی لینے پر ایک لاکھ چالیس ہزار امریکن ڈالر اور کالعدم تنظیم داعش کے درجنوں پمفلٹس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔