کراچی کے مختلف علاقوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتارکو گرفتار کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان میں محمد علی عرف علی عرف گھمبٹی، سلمان عرف دھوبی، اختر، عمیر اللہ عرف ڈان اور شہزاد بلیک شامل ہیں، انہوں نے خطرناک دہشت گرد اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ بھارت میں “را”سے تربیت لی ہے۔
مظہر مشوانی نے بتایا کہ ملزم محمد علی، اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی اور 1995 سے 2005 کے دوران دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، وہ پہلے بھی لسانی فسادات اور دہشت گردی کی وارداتوں میں جیل جا چکا ہے، گرفتار دیگر چار ملزمان 2010 سے 2012 کے دوران قتل و غارت میں ملوث رہے اور چاروں کے خلاف قتل کے 5 مقدمات درج ہیں۔